متحدہ عرب امارات میں ورک پرمٹ کی نئی فیسوں عملدرآمد

پیر 16 اکتوبر 2017 11:44

ابوظبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) متحدہ عرب امارات کی وزارت افرادی قوت نے کہا ہے کہ وہ یکم دسمبر سے ورک پرمٹ جاری کرنے کیلئے نئی فیسں وصول کرے گی۔ العریبیہ نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت افرادی قوت کی جانب سے جاری کردہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ رواں برس یکم دسمبر سے ورک پرمٹ کے اجراء کیلئے نئی فیسیں وصول کی جائیں گی۔

وزارت کا کہنا ہے کہ نئی فیسیں رائج الوقت فیسو ںکے مقابلے میں کم ہونگی۔ بیرون ریاست ورک پرمٹ کے اجراء کی فیس 2 سودرہم ہوگی جبکہ 2 برس کے اجازت نامہ کی فیس3 سودرہم مقرر کی گئی ہے۔ مذکورہ فیس ایسے اداروں کیلئے ہے جو پہلے درجے کی فہرست میں شامل ہیں تاہم اس سلسلے میں کارکن کی مہارت کو مد نظرنہیں رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسرے درجہ کے اداروں کیلئے ورک پرمٹ فیس 500 درہم ماہر کارکنان اور 1200 درہم محدود مہارت والے کارکنان پر لی جائے گی۔

تیسرے درجہ میں آنے والے اداروں کے لئے ورک پرمٹ کی فیس ماہرکارکنان پر1500درہم، محدود مہارت والے کارکنان پر 2700 درہم فیس ہوگی۔ چوتھے درجہ میں شامل اداروں سے ورک پرمٹ کی فیس ماہر کارکنان پر 2 ہزار اور محدود مہارت والے کارکنان پر 3200 درہم فیس وصول کی جائے گی۔ بیرون ریاست ورک پرمٹ کے اجرا کی فیس تیسرے درجہ میں آنے والے اداروںکے لئے 5 ہزار درہم متعین کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :