نادرا کے تعاون سے غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کا عمل جاری ، مزید 2لاکھ 8ہزار کو رجسٹرڈ کر لیا

پیر 16 اکتوبر 2017 11:33

نادرا کے تعاون سے غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کا عمل جاری ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) پاکستان قیام پذیر پاکستان قیام پذیر غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے اب تک 2لاکھ 8ہزار 123افغان مہاجرین کو رجسٹرڈ کر لیا ہے اب تک 2لاکھ 8 ہزار 123افغان مہاجرین کو رجسٹرڈ کر لیا گیا ہے۔ وزارت سیفران کے حکام کے مطابق وزارت سیفران نے پاکستان میں قیام پذیر غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کا پروگرام نادرا کے تعاون کے لئے اگست میں شروع کیا تھا۔

(جاری ہے)

پروگرام کے تحت ملک بھر میں نادرا نے غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کے لئے 22 مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کے موقع پر پاکستان ن افغانستان کے سفارتخانہ کے حکام بھی موجود ہوتے ہیں جو اپنے باشندوں کی شناخت کرکے رجسٹریشن کے عمل میں حصہ لے رہے ہیں ۔ حکام کے مطابق اب تک51ہزار 355خاندانوں کو رجسٹرڈ کیا جاچکا ہے جس کی مجموعی تعداد 2لاکھ 8ہزار 123 ہے۔ حکام کے مطابق غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کا عمل رواں سال 31دسمبرتک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :