ایران نے عراقی کرد علاقائی انتظامیہ کے ساتھ سرحدی چوکی بند کر دی

پیر 16 اکتوبر 2017 10:51

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) ایران نے عراق کے شہر سلیمانیہ کی طرف کھلنے والی سرحدی چوکی کو بند کر دیا۔ایران کے خبررساں ادارے کے مطابق ایران کی حکومت نے عراقی کرد علاقائی انتظامیہ کے ساتھ تین سرحدی چوکیوں میں سے ایک پرویز خان سرحدی چوکی کو بند کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

چوکی کے ہیڈ علی توفیق نے کہا ہے کہ چوکی بند ہونے سے تجارتی نقل و حرکت اور داخلہ و خروج رٴْک گیا ہے۔واضح رہے کہ ایران اور عراقی کرد علاقائی انتظامیہ کے درمیان پیٹرول اور تجارتی مصنوعات کی آمدورفت کے لئے تین سرحدی چوکیاں واقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :