امریکا فی الحال ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی پاسداری کرے گا، نکی ہیلی

پیر 16 اکتوبر 2017 10:50

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ امریکا فی الحال ایران کے ساتھ عالمی طاقتوں کے جوہری معاہدے سے دستبردار نہیں ہو رہا۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ ایرانی حکومت کی سرگرمیوں کا جائزہ لے رہی ہے اور امید ہے کہ صورتحال میں بہتری پیدا ہو سکتی ہے۔ اس دوران انہوں نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام، عالمی سطح پر اسلحے کی فروخت اور ریاستی سطح پر دہشت گردی کی مبینہ معاونت پر تحفظات کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :