میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف مظالم کی تحقیقات شروع

پیر 16 اکتوبر 2017 10:50

میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف مظالم کی تحقیقات شروع
ینگون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) میانمار کی فوج کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے رخائن کی ریاست میں فوج کے اہلکاروں کے طرز عمل سے متعلق تحقیقات شروع کر دی ہیں جہاں فوجی اہلکاروں پر روہنگیا مسلمانوں پر وسیع پیمانے پر تشدد روا رکھنے کا ا لزام عائد کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ان واقعات کی وجہ سے رواں سال اگست کے بعد سے لاکھوں روہنگیا مسلمان ہمسایہ ملک بنگلادیش فرار ہونے پر مجبور ہوئے۔تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ فوج کب اس تحقیقات کے نتائج کو منظر عام پر لائے گی۔میانمار کے فوجی عہدیداروں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم سرکاری طور پر یہ رپورٹ اس وقت جاری کریں گے جب ہمارے پاس اس بارے میں مکمل معلومات ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :