خارجہ سیکرٹری تہمینہ جنجوعہ اور عمان کے خارجہ امور کے نائب سیکرٹری ڈاکٹر محمد بن الاہد الحسن کی ملاقات

سیاسی تعلقات ، کثیر الاجہت فورمزم پر اقتصادی اور تجارتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا

پیر 16 اکتوبر 2017 00:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) خارجہ سیکرٹری تہمینہ جنجوعہ اور عمان کے خارجہ امور کے نائب سیکرٹری ڈاکٹر محمد بن الاہد الحسن نے اتوار کومسقط میں پاکستان،عمان دو طرفہ سیاسی مشاورت کے چھٹے دور کے لئے ملاقات کی ۔ اتوار کو دفترجہ کے اعلان کے مطابق ملاقات کے دوران دو طرفہ سیاسی تعلقات کے ساتھ ساتھ کثیر الاجہت فورمزم پر اقتصادی اور تجارتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں اطراف نے قریبی باہمی تعلقات اور اس سلسلے میں اب تک ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔جس میں2016-17کے دوران سیاسی اور پارلیمانی قیادت کے مابین پائیدار اور بڑھتے ہوئے روابط، وزرائے خارجہ کے دوروں کے تبادلے ، ایوان ہائے بالا کے سربراہان کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی کانفرنسز میں شرکت کیلئے اعلیٰ سطحی دورے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

دوطرفہ اقتصادی اور کاروباری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے ذرائع اور مواقع تلاش کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کاروباری برادری کے مابین رابطوں کے فروغ اور مشترکہ اقتصادی کمیشن کا پہلا سیشن2018 کی پہلی سہ ماہی کے دوران بلایا جائیگا۔

سیکرٹری خارجہ نے اپنے ہم منصب کو ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات بشمول بھارتی مقبوضہ جموں اور کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال بارے آگاہی دی۔ یہ موقع علاقائی صورتحال اور پڑوسی ممالک اور اس سے باہر مل کر کام کرنے پر تبادلہ خیال اور رابطوں کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔اسلام آباد اور مسقط کے مابین دوطرفہ سیاسی مشاورت کا آغاز 2005 میں ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :