موجودہ صوبائی حکومت کے ساڑھے چار سالہ دور حکومت میں بہتری آئی ہے،رہنماء پشتونخوا ملی عوامی پارٹی

کہ ملک کے تمام بحرانوں سے نجات حقیقی جمہوری نظام کے مزید استحکام ، آئین وقانون کی حکمرانی ، پارلیمنٹ کی بالادستی ، قوموں کی برابری اور ان کے اپنے وسائل پر مکمل واختیار اورسماجی انصاف پر مبنی نظام میں ہے حقیقی وطن دوست اور جمہوری کی حکمرانی پر یقین رکھنے والی قیادت کے کردار کو ماننا ہوگا، دو سرے آل پاکستان خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے اختتامی تقریب سے خطاب

پیر 16 اکتوبر 2017 00:00

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2017ء) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری صوبائی پارلیمانی لیڈر وصوبائی وزیر عبدالرحیم زیارتوال ، رکن صوبائی اسمبلی سید لیاقت آغا ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات ڈسٹرکٹ چیئرمین پشین محمدعیسیٰ روشان نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت کے ساڑھے چار سالہ دور حکومت میں بہتری آئی ہے اسی علاقے میں بدترین حالت ، لاقانونیت ، بدامنی اور تاریخی مسلط تھی مختلف کھیلوں کے ٹورنامنٹوں اور میلوں کے تقریب میں ہزاروں افراد کی شرکت ان کی خوشحالی اور ھوس قابل دید ہے وہ تاج لالا سٹیڈیم پشین بازار میں دوئم آل پاکستان خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے اختتامی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے 70سالہ تاریخ اور ماضی کے نام نہادنمائندوںنے صرف اور صرف اپنی ذاتی گروہی مفادات کو ترجیح دی اور عوام کے ووٹ کو اپنی ذاتی حیثیت کو بڑھاوا دینے کیلئے استعمال کیا جبکہ پشتونخوامیپ نے 10نشستوں کے ذریعے پشتون بلوچ صوبے میں پشتون قوم کو سیالی اور برابری دلا دی ۔

(جاری ہے)

پشتونخوامیپ نے مادری زبانوں کو پرائمری سطح پر رائج کرکے ان کی ترقی وترویج کی بنیاد رکھی اور قوم واسلام کے نام پر سیاست کرنیوالوں نے قومی اور لسانی بنیادوں پر صوبوں کی از سر نو تشکیل کے پروگرام سے منحرف ہوکر جنوبی پشتونخوا کو غیروں کے نام کرتے ہوئے ان کا اختیار بھی دے ڈالا اور ان پردستخط بھی کردیئے جبکہ اقتدار اور موقع ملنے کے باوجود پشتو زبان کو نافذ کرنے کے بجائے اسے مسترد کردیا۔

لہٰذا انہیں اپنے ملت سے اس بے وفائی کا حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اب شناختی کارڈ کی بندش اور جنوبی پشتونخوا کی مردم شماری کی کمی میں بھی یہی عناصر غیروں کے ساتھ ہیں جو ہمیشہ جنوبی پشتونخوا کے صوبے کی بحالی اور عبور ی دور کیلئے قومی برابری کے مطالبے کی بحائے اس کی مخالفت کرتے رہے ہیںجو قابل افسوس اور قابل گرفت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے تمام بحرانوں سے نجات حقیقی جمہوری نظام کے مزید استحکام ، آئین وقانون کی حکمرانی ، پارلیمنٹ کی بالادستی ، قوموں کی برابری اور ان کے اپنے وسائل پر مکمل واختیار اورسماجی انصاف پر مبنی نظام میں ہے۔

جبکہ حقیقی وطن دوست اور جمہوری کی حکمرانی پر یقین رکھنے والی قیادت کے کردار کو ماننا ہوگا۔ کیونکہ ریڈی میٹ قیادت ملک کا کوئی بھی مسئلہ حل نہیں کرسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ غیور عوام ہمارے ساڑھے چار سالہ صوبائی حکومت کی ہر شعبہ زندگی میں کارکردگی اور پچھلے 40سالہ نمائندوں کی کارکردگی کا ضرور موازنہ کرتے ہوئے جائزہ لیں اور گلی ، محلے ، گائوں ، قصبوں اور شہروں تک معلومات حاصل کریں کہ موجودہ صوبائی حکومت کی ساڑھے چار سا ل کی کارکردگی ہر شعبہ میں کیا ہے ۔

انہوں نے ٹورنامنٹ کمیٹی ، فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیموں ، ریفریوں اور آئندہ ٹورنامنٹ کیلئے ٹوٹل 10لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ جبکہ سٹیڈیم میں گراسی اگھانے ، انکی پانی کے نظام ، چار دیواری ، سیڑھیاں اور مختلف کام کیلئے جلد سے جلد پی سی ون تیار کرنے کی ہدایت کی ۔