اٹک، شادی کی تقریب میں محفل موسیقی پر تھانہ جنڈ پولیس کاچھاپہ،دولہاکے بھائی ساونڈ آپریٹر سمیت تین افراد گرفتار

اتوار 15 اکتوبر 2017 23:00

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2017ء) تحصیل جنڈ کی یونین کونسل جابہ کے گائوں اچھڑی میں رات گئے شادی کی تقریب میں محفل موسیقی پر تھانہ جنڈ پولیس کاچھاپہ،دولہاکے بھائی ساونڈ آپریٹر سمیت تین افراد گرفتارمقدمہ درج شادی کی تقریب میں پولیس چھاپہ کے سبب دولہا کی پھوپھی جان بحق دولہا اور گائوں کے لوگ احتجاج خاتون کی لاش تھانہ کے سامنے لے آئے،راولپنڈی کوہاٹ روڈ بلاک احتجاجی مظاہرین کی پولیس کے خلاف نعرہ بازی اور ٹائر جلا کراحتجاج کیاروڑ بلاک ہونے سے سینکڑوں گاڑیاں کھڑی ہو گئیں، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کے مظاہرین سے مذاکرات مذاکرات صرف ڈی پی او اٹک سے ہونگے ،پولیس کا موقف حقائق کے منافی ہے کوئی ہوائی فائرنگ نہیں ہوئی احتجاجی مظاہرین،پو لیس نے اپنا مئو قف دیتے ہوئے کہا کہ پو لیس کا روائی ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کی شکایت پر کی گئی جبکہ جاں بحق ہونی والی خاتون پہلے سے علیل تھیںبعد ازاں دو گھنٹے تک روڈ بلا ک رہنے کے بعد اے سی جنڈ اور ڈی ایس پی جنڈ کے مظا ہرین سے مذاکرات کا میاب ہو ئے اس موقع پر رہنما میجر گروپ ملک عاصم اعوان بھی مو جو د تھے اور احتجاجی مظا ہرین خاتون کی نعش لے کر اور احتجاج ختم کر کے اپنے گھروں کو چلے گئے پو لیس نے گرفتار شدہ افراد کو چھوڑ دیا اور درج کیا گیا مقدمہ خارج کر کے داخل دفتر کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :