حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے،بولان میڈیکل ٹیچرز ایکشن کمیٹی

آج سے شہر کے 4بڑے ہسپتالوں میں تین گھنٹے او پی ڈی ہڑتال ہوگیٹراما سینٹر کے 3آپریشن تھیٹر میں سے ایک تھیٹر کام کر رہا ہے پہلے مرحلے میں تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں روزانہ صبح 8 بجے سے 10 بجے تک ٹوکن ہڑتال کی گئی اب صبح 8 بجے سے 11 بجے تک او پی ڈیز میں احتجاج ہوگا،چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر نقیب اللہ اچکزئی کی پریس کانفرنس

اتوار 15 اکتوبر 2017 23:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2017ء) بولان میڈیکل ٹیچرز ایکشن کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر نقیب اللہ اچکزئی نے کہا ہے کہ حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے آج سے شہر کے 4بڑے ہسپتالوں میں تین گھنٹے او پی ڈی ہڑتال ہوگیٹراما سینٹر کے 3آپریشن تھیٹر میں سے ایک تھیٹر کام کر رہا ہے پہلے مرحلے میں تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں روزانہ صبح 8 بجے سے 10 بجے تک ٹوکن ہڑتال کی گئی اب صبح 8 بجے سے 11 بجے تک او پی ڈیز میں احتجاج ہوگاا ن خیالات کا اظہار انہوں نے سول ہسپتال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ : بولان میڈیکل ٹیچرز ایکشن کمیٹی اور صوبائی وزیر صحت کے مابین مذاکرات ہوئے تھے مذاکرات میں تحریری معاہدہ ہوا ہمارے کچھ مطالبات تسلیم کیے گئے نوٹیفیکیشن بھی جاری ہوا محکمہ صحت نے بقیہ مطالبات تسلیم کرنے کی بجائے مزاکرات کے نتیجے میں جاری ہونے والا نوٹیفیکیشن منسوخ کرکے غیر قانونی نوٹیفیکیشن بحال کر دیا ٹراما سینٹر میں سہولیات ناکافی ہیں ٹراما سینٹر کے لیے مختص 130 پوسٹوں پر قانون کے مطابق میرٹ پر بھرتی کی جائے بولان میڈیکل کالج کے خلاف بد نیتی کی بنیاد تمام نوٹسز واپس لیے جائیں پہلے مرحلے میں تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں روزانہ صبح 8 بجے سے 10 بجے تک ٹوکن ہڑتال کی گئی اب صبح 8 بجے سے 11 بجے تک او پی ڈیز میں احتجاج ہوگا8اگست کے دھماکے کے بعد حکو مت نے جلد بازی میں شروع کرایاٹراما سینٹر میں سہولیات کا فقدان ہے کل سے شہر کے 4بڑے ہسپتالوں میں تین گھنٹے او پی ڈی ہڑتال ہوگی ٹراما سینٹر کے 3آپریشن تھیٹر میں سے ایک تھیٹر کام کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :