ملکی معیشت مضبوط نہیں ہوگی توملکی دفاع بھی مضبوط نہیں ہوگا، شیخ رشید احمد

اس لئے آرمی چیف نے معیشت پربات کی ،نوازشریف بین الاقوامی ایجنڈے کے تحت فوج کوبدنام کررہے ہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 15 اکتوبر 2017 23:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدنے کہاہے کہ ملکی معیشت مضبوط نہیں ہوگی توملکی دفاع بھی مضبوط نہیں ہوگا،اس لئے آرمی چیف نے معیشت پربات کی ،نوازشریف بین الاقوامی ایجنڈے کے تحت فوج کوبدنام کررہے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پہلی بارفضل الرحمن نے میری تعریف کی کہ میں نے ختم نبوت کامعاملہ اٹھایا۔

انہوںنے کہاکہ نوازشریف کوپانچ ججزنے نااہل کیا،مسلم لیگ ن نے انہیں پارٹی صدربنالیا،ایسے توکل اجمل پہاڑی بھی پارٹی کاصدربن جائیگا۔ایسی جمہوریت پرلعنت جوسپریم کورٹ سے ٹکراجائے ۔عمران خان نااہل نہیں ہوں گے نوازشریف عدلیہ اورفوج کے خلاف بات کررہے ہیں یہ فوج کوبدنام کرنے کی ساز ش ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نوازشریف کی موج تھی کہ ججزکی عمرکی حدساٹھ سال کردی جائے ،نوازشریف کی پوری کوشش تھی کہ ان کوکوئی جنرل بٹ مل جائے یاوہ کوئی جج خریدلیں ،جوآدمی فوج کوپنجاب پولیس بناناچاہتاہے میں اس کی سیاست پرلعنت بھیجتاہوں ،نوازشریف غیرملکی ایجنڈے پرکام کررہے ہیں ،انہوںنے مزیدکہاکہ احتساب عدالت کے باہرنوازلیگ کے غنڈے تھے وکلاء کے کپڑوں میں نوازلیگ کے کارکن تھے جنہوں نے ہنگامہ آرائی کی ،مسلم لیگ ن دوبارہ عدالت پرحملہ کرناچاہتی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ جنرل قمرجاویدباجوہ فوجی افسرہیں اگرجنرل باجوہ اکانومی پربات نہیں کریں گے توفوج کوآپریشنزکے لئے رقم نہیں ملے گی ۔جس کے بغیرپاک فوج بین الاقوامی سازشوں کامقابلہ کیسے کریگی،ملکی معیشت مضبوط نہیں ہوگی توملکی دفاع بھی مضبوط نہیں ہوگا،اس لئے آرمی چیف نے ملکی معیشت پربات کی۔