چیچہ وطنی،پولیس کا چھاپہ،5افراد گرفتار،اسلحہ برآمد

اتوار 15 اکتوبر 2017 22:30

چیچہ وطنی۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء) پولیس نے پانچ ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ قبضہ میں لے لیا،پولیس کے مطابق بوریوالہ کے رہائشی ملزمان محمد عثمان ، ابو سفیان، محسن گجر ، محمد عرفان اور سجاد عرف ساجی جٹ واردات کی نیت سے اوکانوالہ بنگلہ کے علاقہ میں موجود تھے کہ پولیس نے اچانک چھاپہ مار کرانہیں گرفتار کرلیا، انکے قبضے سے دو عدد رائفل 8ایم ایم ، ایک بندوق 44بور اور دو عدد 30بور پستول قبضہ میں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :