محرم الحرام کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کے لئے علماء کرام اور امن کمیٹی کے ممبران کا کردار نہا یت اہم رہا ،ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان

اتوار 15 اکتوبر 2017 22:30

رحیم یار خان۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان سقراط امان رانا نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کے لئے علماء کرام اور امن کمیٹی کے ممبران کا کردار نہا یت اہم رہا ہے اور اس ضلع کے علماء کرام خصوصاً ممبران امن کمیٹی کے مثالی تعاون ، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ، فرقہ واریت کے خاتمہ سمیت امن کا پرچار کرنے جیسے عوامل نے مجھے ذاتی طور پر بیحد متاثر کیا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبران امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عشرہ محرم الحرام کے موقع پر علماء کرام کے ساتھ ساتھ تمام اداروں اور خصوصاً اس ضلع کی عوام نے سیکورٹی و انتظامی اداروں کے ساتھ بہترین تعاون کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کیاجس پر میں اس ضلع کی عوام کا بھی مشکور ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے اسی طرح مل کر اپنے ملک کو امن کا گہوارہ بنانا ہے اور اپنے آپسی روابط کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چہلم امام حسینؓ اور بارہ ربیع الاول سمیت ہر دن کو اسی عزم کے ساتھ گزارنا ہے کہ ہمارے اتحاد کو کوئی شر پسند عناصر نقصان نہیں پہنچا سکتا۔انہوں نے محرم الحرام کے موقع پر تعاون کرنے والے اداروں واپڈا، سوئی گیس، میونسپل کمیٹیز، سول ڈیفنس، ضلع کونسل سمیت اسسٹنٹ کمشنر ز، ایس ڈی پی اوز اور دیگر کے افسران خاص طور پر اہلکاران و ملازمین کی فرض شناسی کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :