ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نواب زادہ لیاقت علی خان کی برسی کے موقع آج مزار پر حاضری دیں گے

اتوار 15 اکتوبر 2017 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2017ء) ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ پاکستان کے پہلے وزیر اعظم نواب زادہ لیاقت علی خان کی برسی کے موقع پر(آج16اکتوبر) ان کے مزار پر حاضری دیں گے اور کراچی کے شہریوں کی جانب سے پھولوں چادر چڑھائیں گے، ڈپٹی میئر کراچی کے ساتھ منتخب بلدیاتی نمائندے، اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مختلف محکموں کے سربراہان بھی ان کے ہمراہ ہونگے۔ #