لسبیلہ پولیس نے دوران تلاشی گاڑی سے آتش گیر مادہ کے 26 بیگ بر آمد کر لئے، ڈرائیور گرفتار

اتوار 15 اکتوبر 2017 21:51

لسبیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2017ء) ایس ایس پی لسبیلہ کی جا نب سے جا ری ہو نے والے ایک پریس ریلیز کے مطابق گز شتہ شب ضلع پو لیس نے چیکنگ کے دوران کراچی سے بند مراد کی جا نب سے جانے والی ایک سو زوکی پک اپ کو قبضے میں لے لیا سو زوکی کی گاڑی میں آتشگیر مادہ میںاستعمال ہو نے والے سو ڈیم نا ئیٹریٹ کے 26بیگ رکھے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

سو زوکی ڈرائیور اختر علی ولد عبدالرحمان کے پاس اجا زت نامہ اور دیگر ضروری دستاویزات نہ ہو نے کی بناء پر پولیس نے ڈرائیو ر کو گرفتار کر لیا اور سو زوکی کو مال سمیت قبضہ میں لے کر ایف آئی آر درج کر لی ہے ۔

متعلقہ عنوان :