تربت ،گھریلو رنجش پر ایک شخص نے گولی مار کراپنی زندگی کاخاتمہ کردیا

اتوار 15 اکتوبر 2017 21:51

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2017ء) بلوچستان کے ضلع تربت میں گھریلو رنجش کی بناء پر ایک شخص نے گولی مار کراپنی زندگی کاخاتمہ کردیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز تربت کے علاقے دشت میں گھریلو رنجش کی بناء پر منصور احمد نامی شخص نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کاخاتمہ کردیا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردیا جبکہ مزید تفتیش متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔