چنیوٹ میں جاری سہ روزہ 57ویں سالانہ عر س کی تقریبات اختتام پذیرہو گئیں

اتوار 15 اکتوبر 2017 21:41

چنیوٹ۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء)آستانہ عالیہ وادی عزیز شریف میں جاری سالانہ عرس حضرت خواجہ صوفی محمد علی ؒکی تین روزہ روحانی تقریبات رقت آمیز دعائوں کے بعد اختتام پذیر ہو گئیں، تفصیلات کے مطابق آستانہ عالیہ نقشبندیہ،مجددیہ، موہرویہ وادی عزیز شریف درمیان دوپل دریائے چناب چنیوٹ میں جاری سہ روزہ 57ویں سالانہ عر س مبارک کی تقریبات اختتام پذیرہو گئیں، عرس میں اندرون و بیرون ممالک سے ہزاروں عقیدت مندوں اور مریدین نے شرکت کی جبکہ ملک بھر کے مختلف آستانوں کے سجادہ نشین سمیت علما کرام و مشائخ عظام بھی موجودتھے ۔