تیز رفتار رکشہ الٹنے سے ایک شخص جاں بحق ، چار افراد شدید زخمی

اتوار 15 اکتوبر 2017 21:41

چنیوٹ۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء) لاہور روڈ پر تیز رفتار رکشہ الٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ چار افراد شدید زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق طاہر آباد چیک پوسٹ کے قریب مسافروں سے بھرا ہو رکشہ بے قابو ہو کر الٹ گیا جس میں چار افراد شدید زخمی ہو گئے جبکہ پنتالیس سالہ خضر حیات زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ،منور بی بی زوجہ عنایت، کلثوم دختر منیر احمد، محمد یار ولد حماد کو ریسکیو1122کے عملہ نے فوری طبی امداد دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :