شمالی کوریا کے ساتھ سفارتکاری کا سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک پہلا بم نہیں پھینکا جاتا‘ امریکہ

اتوار 15 اکتوبر 2017 21:40

شمالی کوریا کے ساتھ سفارتکاری کا سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک پہلا ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ سفارتکاری کا سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک پہلا بم نہیں پھینکا جاتا۔

(جاری ہے)

اتوار کے دن اپنے ایک نشریاتی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے ساتھ کشیدگی کو کم کرنے کی خاطر سفارتکاری جاری رکھیں۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں لکھا تھا کہ ریکس ٹلرسن پیانگ یانگ کے ساتھ مذاکرات کی کوششیں میں وقت کا ضیاع کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :