ایس ڈی ایف نے الرقہ میں داعش کے خلاف حتمی عسکری کارروائی کا آغاز کر دیا

اتوار 15 اکتوبر 2017 21:40

ایس ڈی ایف نے الرقہ میں داعش کے خلاف حتمی عسکری کارروائی کا آغاز کر ..
دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء) امریکی حمایت یافتہ سیریئن ڈیموکریٹک فورسز(ایس ڈی ایف) نے الرقہ میں داعش کے خلاف حتمی عسکری کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

سیریئن ڈیموکریٹک فورسز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس شامی شہر سے عام شہریوں کا انخلا مکمل ہونے کے بعد یہ کارروائی شروع کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ کرد جنگجو اتحاد کو امریکی عسکری تعاون بھی حاصل ہے۔ ایس ڈی ایف کے مطابق یہ آخری کارروائی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک الرقہ سے جہادیوں کا مکمل خاتمہ نہیں کر دیا جاتا۔

متعلقہ عنوان :