تحصیل پسنی میں لیویز کا سرچ آپریشن ،ایک کلا شنکوف اور 48رائونڈ ز برآمد

اتوار 15 اکتوبر 2017 21:11

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء) گوادر کی تحصیل پسنی میں لیویز کا سرچ آپریشن ایک کلا شنکوف اور 48رائونڈ ز برآمد ،اسسٹنٹ کمشنر پسنی کے مطابق اتوار کو لیویز فورس نے پسنی کے علاقے امبی اور گرد ونواح میں شرپسندوں کی موجود پر سرچ آپریشن کیا دوران آپریشن لیویز نے ایک گھر سے کلاشنکوف بمعہ دو میگزین اور 48رائونڈز برآمد کر کے قبضے میں لے لی تاہم کاروائی کے دوران کوئی گرفتار عمل میں نہیں آئی مزید کاروائی جاری ہے ۔