حسن ابدال میں بھی ملازمین کے لیے تین روزہ ہیلتھ ڈے فار ایمپلائز کیمپ کا انعقاد

اتوار 15 اکتوبر 2017 21:10

حسن ابدال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء)وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں تحصیل حسن ابدال میں بھی ملازمین کے لیے تین روزہ ہیلتھ ڈے فار ایمپلائز کیمپ کا انعقاد کیا گیا، اس کیمپ میں تحصیل حسن ابدال کے تمام مراکز صحت اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حسن ابدال کے تین سو سے زائد ملازمین کی مکمل سکیرنینگ ٹسٹ کیے گئے۔

کیمپ میں چیف ایگزیکٹو ہیلتھ اٹک ڈاکٹر جاوید اقبال چوہدری ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اٹک ڈاکٹر سعید اختر ۔ڈسٹرکٹ کوارڈینئٹر ڈاکٹر آصف نیازی۔ایم ایس ڈاکٹر اسد اسماعیل اور دیگر اسٹاف نے ویکسی نیشن اور بلغم جیسے ٹسٹ کرائے ۔اس کے علاوہ ڈاکٹر نعیم اختر ۔لیڈی ڈاکٹر صدف نے تمام مریضوں کے کو ہیلتھ ایجوکیشن دی۔سی ای او ڈاکٹر جاوید چوہدری نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل صحت میلے کا کامیاب انعقاد کیا گیا تھا جس میں عوام کو مفت تمام ٹسٹ اور صحت کی سہولیات فراہم کی گئیں تھیں۔