طلال چوہدری کی کرم ایجنسی میں بارودی مواد سے ایف سی اہلکاروں پر حملہ کی شدید مذمت

اتوار 15 اکتوبر 2017 20:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء) وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے اتوار کو کرم ایجنسی میں بارودی مواد سے ایف سی اہلکاروں پر حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے مذمتی پیغام میں وزیر مملکت برائے داخلہ نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مادر وطن کی حفاظت کے لئے قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے بلندی درجات کے لئے بھی دعا کی۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو اکھاڑ پھینکنے کے لئے پوری قوم متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کر رہے ہیں انہیں جان لینا چاہیے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دوسروں کے مقابلہ میں سب سے زیادہ موثر کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا موثر کردار ادا کرتے ہوئے عظیم قربانیاں دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :