این اے 4 کے ضمنی انتخاب میں کامیابی جماعت اسلامی کا مقدر بنے گی، سراج الدین خان

اتوار 15 اکتوبر 2017 20:31

باجوڑ ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2017ء) این اے 4 کے ضمنی انتخاب میں کامیابی جماعت اسلامی کا مقدر بنے گی۔ جماعت اسلامی پاکستان کے ممبر مشاورتی کونسل و صدر شعبہ تعلقات عامہ فاٹا سراج الدین خان ایک اخباری بیان میں کہا کہ این اے 4 کے ضمنی انتخاب میں کامیابی جماعت اسلامی کا مقدر بنے گی اور این اے 4 پشاور کے غیور عوام 26 اکتوبر کو ملک کو لوٹنے والے پانامہ سیکنڈلز، ختم نبوت پر خاموشی اختیار کرنے والوں، روایتی اور موروثی سیاستدانوں کو مسترد کردیں گے،این اے فور میں اصل مقابلہ جماعت اسلامی کے کارکنان سچے عاشقان رسول اور عقیدہ ختم نبوت پر جان قربان کرنے والے اور لبرلز کا ہے۔

(جاری ہے)

کارکنان جماعت اسلامی اور ذمہ داران این اے فور کمر کس لیں جیت جماعت اسلامی کے قدم چومے گی، ہم اپنی مضبوط تنظیمی قوت سے حیران کن کامیابی حاصل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :