ْفاٹا فٹبال سپر لیگ ٹورنامنٹ میں خیبرگرین اور درا ایگلز کے مابین میچ ایک ایک گول سے برابر

اتوار 15 اکتوبر 2017 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2017ء) فاٹا فٹبال سپر لیگ ٹورنامنٹ میں خیبرگرین اور درا ایگلز کے مابین میچ ایک ایک گول سے برابر ، گروپ اے میں خیبرایگل اور شنواری فٹبال کلب جبکہ گروپ بی سے غازی عجب خان فٹبال کلب نے کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ، اس موقع پر ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائز شاہد خان شنواری مہمان خصوصی تھے جنہوں نے میچ آف دی میچ میں کیشا ایوارڈ تقسیم کئے ان کے ہمرا، خیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل راجہ عبدالباسط کمال،پاکستان ایئر فورس فٹبال ٹیم کے کوچ ارشد سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔

قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں جاری ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز گروپ بی کا اہم میچ خیبرگرین اور درا ایگلز کے مابین کھیلاگیا جس میں دونوں ٹیمیں ایک ایک گول سے برابر رہی ، درہ ایگلز کی طرف سے پہلے ہاف کے 25 ویں منٹ میں ساجد نے گول کیاجس کو دوسرے ہاف کے 35 ویں منٹ میں مصطفیٰ نے گول کرکے برابر کیا۔

(جاری ہے)

گروپ ا ے میں خیبرایگل اور شنواری فٹبال کلب پہلے ہی سے دو دو پوائنٹس کے ساتھ کواٹر فائنل تک رسائی حاصل کرچکے ہیں جبکہ ینگ جمرود کی ٹیم نے اپنے دونوں میچز ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہے ، گروپ سی اور گروپ ڈی کے میچز آج سے شروع ہونگے ، گروپ سی میں فقیر ای پی ، شمس فٹبال کلب اور الحاج گروپ کی ٹیم شامل ہے جبکہ گروپ ڈی میںباجوڑ سٹار، ملک سعد فالکن اور کرم شاہین فٹبال کلب کی ٹیمیں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :