نقل کے خاتمے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں ،کنٹرولر امتحانات بلوچستان یونیورسٹی

اتوار 15 اکتوبر 2017 20:21

ہرنائی۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء) کنٹرولر امتحانات بلوچستان یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین نے کہا ہے کہ نقل ایک ناسور ہے جسکے خاتمے کیلئے وسائل میں رہتے ہوئے تمام وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں ۔کسی بھی قوم کی ترقی کا راز تعلیمی نظام میں پوشیدہ ہے ،تعلیمی نظام جس قدر پختہ اور عمدہ ہوگا، قوم اس قدر مضبوط اور ترقی یافتہ ہوگی تعلیم کے بغیر کسی قوم نے کبھی ترقی نہیں کی جس قوم کو بھی ترقی کے بلند مدارج پر دیکھا گیا اور اس کی وجوہات پر غور کیا گیا تو اس ترقی کا سبب تعلیم ہی نظر آیا اس کے ساتھ ہی نظام تعلیم کمزور ہو تو اس قوم کے زوال میں کسی کو شک نہیں ہوسکتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈگری کالج ہرنائی میںجاری بی اے ،بی ایس سی امتحانی سنٹرکا اچانک دورہ کرنے اور امتحانی سنٹر کا معائنہ کرنے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈگری کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد آصف ، سپرنٹنڈنٹ امتحانی سنٹر جمیل آغا ، امتحانی عملہ بھی موجود تھا کنٹرولر بلوچستان یونیورسٹی نے امتحانی عملہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نقل کی روک کیلئے کئے گئے اقدامات پر اطمیمان کا اظہار کیا انہوں نے کہاکہ موجودہ دور حاضر میں تمام چیلنجوں کا مقابلہ قلم وکتاب سے ممکن ہے تعلیم کے بغیر ترقی و خوشحالی ممکن نہیں نقل طلباء کے مستقبل کیلئے خطرناک ہے نقل ناسور ہے برداشت نہیں کیا جائیگا طلباء نقل کی بجائے محنت پر انحصار کریں انہوں نے کہاکہ نقل کے ذریعے ڈگری حاصل کرنیوالے نواجوان مقصود منزل پر نہیں پہنچ سکتے نقل ایک ناسور ہے جو طلباء کے مستقبل کو دیمک کطرح چاٹ رہا ہے انہوں نے کہاکہ معیاری تعلیم طلباء کے روشن مستقبل ہے انہوں نے کہاکہ تعلیم کے بغیر کسی قوم و ملک کی ترقی و خوشحالی ممکن نہیں اور دنیا نے تعلیم کے زریعے ترقی کے منزل طے کئے انہوں نے کہاکہ نقل کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا امتحانی عملہ کی جانب سے نقل کی روک تھام کیلئے کے گئے اقدامات قابل تعریف ہے انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی اے ۔

(جاری ہے)

بی ایس سی کے امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے فل پروف انتظامات کئے گئے اور بلوچستان میں تمام امتحانی سنٹرز کی نگرانی کیلئے بلوچستان یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے 12 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ ، اور کالج انتظامیہ کی جانب سے امتحانی عملے سے تعاون اور نقل کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے پر انکا شکریہ ادا کرتے ہے دریں اثناء کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین نے ڈگری کالج کا بھی معائنہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :