قلات اسکاوٹس (ایف سی) کے زیر اہتمام پہلا آل خضدار سپر لیگ ایف سی نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ

اتوار 15 اکتوبر 2017 20:21

خضدار۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء) قلات اسکاوٹس (ایف سی) کے زیر اہتمام پہلا آل خضدار سپر لیگ ایف سی نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ایک شاندار کرکٹ میچ میں کمشنر قلات ڈویژن کرکٹ کلب نے بولان کرکٹ کلب خضدار کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد6رنز سے شکست دے دی میچ کے مہمان خاص ریجنل کوچ پاکستان کرکٹ بورڈ کوئٹہ سرکل محمد عاقل بلوچ تھے گزشتہ شب قلات اسکائوٹس (ایف سی )کے زیر اہتمام ایک دلچسپ کرکٹ میچ کمشنر قلات ڈویژن کرکٹ کلب خضدار اور بولان کرکٹ کلب خضدارکے مابین ڈگری کالج خضدار کے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا کمشنر قلات ڈویژن کرکٹ کلب کے کپتان ثناء اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر بولان کرکٹ کلب کو 168رنز کا حدف دیا کمشنر قلات ڈویژن کرکٹ کلب کی جانب سے ظہیر احمد 81کپتان ثناء اللہ 39اور عبدالواحد نے 31رنز اسکور کئے جبکہ بولان کرکٹ کلب خضدار کے کھلاڑی خالد احمد نے 2اور رئیس ثناء اللہ نے 1وکٹ حاصل کی 168رنز کے تعاقب میں بولان کے کپتان رئیس ثناء اللہ نے 106رنز بنائے لیکن یہ اسکی ٹیم کو کام نہ آسکی اور مقررہ اوورز میں بولان کرکٹ کلب 161رنز بنا سکا کمشنر قلات ڈویژن کرکٹ کلب کی جانب سے منظور احمد 1 اور کپتان ثناء اللہ نے 1وکٹ حاصل کی اس طرح کمشنر قلات ڈویژن کرکٹ کلب نے اپنا پہلا میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 6رنز سے جیت لیا کمشنر قلات ڈویژن کرکٹ کلب کے اونر عبدالحفیظ جتک نے دونوں ٹیموں کو چائے پارٹی دی ۔