ڈپٹی میئر کراچی آج پاکستان کے پہلے وزیر اعظم نواب زادہ لیاقت علی خان کی برسی کے موقع پر مزار پر حاضری دیں گے

اتوار 15 اکتوبر 2017 20:21

ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء) ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ پاکستان کے پہلے وزیر اعظم نواب زادہ لیاقت علی خان کی برسی کے موقع پر(آج16اکتوبر) ان کے مزار پر حاضری دیں گے اور کراچی کے شہریوں کی جانب سے پھولوں چادر چڑھائیں گے، ڈپٹی میئر کراچی کے ساتھ منتخب بلدیاتی نمائندے، اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مختلف محکموں کے سربراہان بھی ان کے ہمراہ ہونگے۔