لسبیلہ ایگریکلچریونیورسٹی وڈھ کیمپس کیلئے داخلہ ٹیسٹ ،54طلبہ نے حصہ لیا

اتوار 15 اکتوبر 2017 20:12

وڈھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2017ء) لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچرواٹر اینڈمیرین سائنس وڈھ کیمپس کے طلبا وطالبات کے داخلہ ٹیسٹ خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی اور سردار منیر جان مینگل پبلک ہائی اسکول وڈھ میں منعقد ہوئے ٹیسٹ میں 46میل اور 8فیمل اسٹوڈنٹس نے حصہ لیا اس موقع پر ڈائریکٹروڈھ کیمپس شیر احمد بنگلزئی نے کہاکہ ٹیسٹ میں پاس اسٹوڈنٹس کے کلاسسز 25اکتوبر سے وڈھ میں شروع ہونگے اس دوران یونیورسٹی وڈھ کیمپس میں داخلہ مہم جارہی ہوگااگرکوئی اسٹوڈنٹ داخلے کا خواہش مند ہے وہ اپنے فارمز وڈھ اور اوتھل میں جمع کرائیںسکینڈ ٹائم میں خواہش مند اسٹوڈنٹس کیلئے فارمز بھی جمع کیا جاسکتاہے انہوں نے کہا کہ آج کے بعد داخلہ فارمز جو بھی جمع ہوتے ہیں ان کو ٹیسٹ 24اکتوبر کو منعقد ہونگے اور 25اکتوبر سے وڈھ میں کلاسسز کو شروع کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ سکینڈٹائم میں بہت سے امیدوار داخلہ کے خواہش مند ہیں امید ہے کہ اسٹوڈنٹس اس موقع سے بھر پور فائدہ حاصل کرینگے۔