شہدادپور، تیز رفتار ٹرک اور موٹر سائیکل کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق

اتوار 15 اکتوبر 2017 20:11

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2017ء) تیز رفتار ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان زوردار ٹکر ، ایک موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ، کزن شدید زخمی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہدادپور کے سانگھڑ روڈ پر پولیس ٹریننگ کالج کے قریب آمنے سامنے سے آنے والے ایک تیز رفتار ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان زوردار ٹکر ہو گئی جس کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار نبی بخش لاکھو موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا موٹرسائیکل سوار اس کا کزن قمرالدین لاکھو شدید زخمی ہو گیا ۔

جس کو فوری طور پر سمس اسپتال شہدادپور لایا گیا ۔اسپتال میں زخمی کو ابتدائی طبی امداد دے کر تشویشناک حالت کی وجہ سے نوابشاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ٹرک کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے نبی بخش لاکھو کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد اس کے آبائی گائوں واحد ڈنو لاکھو بھیج دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :