لاڑکانہ،مختلف واقعات و حادثات میں دو افراد ہلاک، چھ زخمی

اتوار 15 اکتوبر 2017 20:11

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2017ء) مختلف واقعات و حادثات میں دو افراد ہلاک، چھ زخمی، چھ گرفتار، رپورٹ کے مطابق اتوار کو لاڑکانہ ڈویژن کے علاقے ٹھل اور کندھ کوٹ کے قریب گائوں علی مراد لنجوانی میں حاجی خان کو مسلحہ ڈاکوں نے گولیاں مار کر قتل کردیا اور فائرنگ کے باعث ا دوافرا زخمی ہوگئے، جن کو اسپتال داخل کیا گیا۔

خیر پور ناتھن شاہ کے قریب ککڑ میں کلہوڑا اور قمبرانی برادری کے درمیان زمین کے دیرینی معاملے پر جھگڑا ہوا، جس میں دو افراد زخمی ہوگئے، ججو اسپتال منتقل کیے گئے۔ مدیجی کے علاقے گھر پنھنجا میں نامعلوم چھ مسلحہ افراد نے الالہی بخش بھٹو کے گھر میں زبردستی گھس کر عورتوں کو یرغمال بناکر عورت لطیفاں کو گھسیٹتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے بال کاٹ دیئے اطلاع پر پولیس نے بہادری کا مطاہرہ کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کرنیکے بعد نامعلوم جگہ منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

جبکہ پولیس نے چھاپے کے دوران تشدد کے بعد چار بچون کی ماں روبینا جاگیرانی کو اٹھاکر لے گئی۔ مانجھند کے قریب انڈس ہائی وے پر ٹرک اور کار میں آمنے سامنے ٹکرائو پر موٹر سائیکل سوار وسیم عباس خشکہلاکہوگئے جبکہ پیر گوٹھ میں لاڑکانہ روڈ پر ٹریکٹر کا موٹر سائیکل کو ٹکر لگ گیا، جس میں ایک شخص گلن میتلو انتقال کرگئے جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے جنہٰں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال لایا گیا۔#

متعلقہ عنوان :