وزیر اعلی سندھ کی ہالا پہنچ کر مخدوم جمیل الزمان سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت

این ایف سی ایوارڈ آئینی ضرورت ہے، چار دن پہلے وزیر اعظم کو خط لکھا ہے ،ایوارڈ 2015 میں ملنا تھا جس میں دو سال تاخیر ہو چکی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

اتوار 15 اکتوبر 2017 20:10

ہالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ہالا پہنچ کر سروری جماعت کے روحانی پیشوا مخدوم جمیل الزمان سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی - صوبائی وزراسید ناصر حسین شاہ، امداد پتافی ، مکیش کمار چاولہ ، ایم پی اے شرجیل انعام میمن بھی ان کے ہمراہ تھے - اس موقع پر ایم این اے مخدوم سعید الزمان، چیئرمین ضلع کانسل مٹیاری مخدوم فخر الزمان ، مخدوم عمار حیدر اور مخدوم خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے - تعزیت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ آئینی ضرورت ہے جس کے لیے چار دن پہلے وزیر اعظم کو خط لکھا ہے یہ ایوارڈ 2015 میں ملنا تھا جس میں دو سال تاخیر ہو چکی ہی- آئی ایس پی آر کی جانب معیشت کے حوالے سے بیان کے متعلق کیے گئے سوال پر وزیر اعلی نے کہا کہ معیشت کے حوالے سے کافی اشوز ہیں پیپلز پارٹی کی حکومت کے بعد خصوصی طور پر 2013 سے ملکی ایکسپورٹ کم ہوئی ہے اور ملکی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے - ایک سوال پر وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ جلسہ کرنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے لیکن وہ انتظامیہ کی اجازت سے شہرخصوصی طور پر چھوٹے شہروں سے باہر ہونے چاہیں تاکہ عوام کو تکلیف نا ہو اور امن امان کا مسئلہ بھی پیدا نا ہو- پی ٹی آئی نے چھوٹے شہروں کے اندر جلسے کرکے لوگوں کی تعداد زیادہ دکھاناچاہتی ہے ، پیپلزپارٹی بھی 18 اکتوبر پر حیدرآباد میں جلسہ کر رہی ہے جو کہ شہر کے اندر کرسکتی تھی مگر عوام کوتکلیف سے بچانے کے لیے جلسہ شہر سے باہر کیاجارہا ہے - وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ گزشتہ روز سہون شہر میں ہتھیار بند گروپ کے ہونے کا نوٹس لیا ہے اور ایس ایس پی سے واقع کے متعلق رپورٹ طلب کی ہے - ہتھیار لیکر چلنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں ہے ، کراچی میں چاقوکے زریعے خواتین پر حملہ کرنے والے شخص کی گرفتاری کے متعلق وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ یہ مجرم نفسیاتی لگ رہا ہے پولیس کے الرٹ ہونے کے بعد فی الحال خوف کے باعث غائب ہوگیا ہے اسے جلد گرفتار کیا جائیگا -امن امان کے متعلق سوال پر سید مراد علی شاہ نے کہا کہ رواں سال محرم الحرام میں 31 ہزار غیر ملکی کراچی میں آئے ہوئے تھے جن کو بہترین سیکیورٹی دی گئی اور اللہ تعالی کے فضل اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جدوجہد سے کوئی بھی ناخوشگوار واقع رونما نہیں ہوا - انہوں نے کہا کہ لاہور میں کرکٹ میچ کے دوران صرف 25 غیر ملکی آئے ہوئے تھے تو وہاں میڈیا نے سیکیورٹی کے حوالے سے انتظامیہ کی تعریف کی جبکہ ہم نے 31 ہزار غیر ملکی سمیت محروم الحرام کے جلوسوں کو مثالی سیکیورٹی دی اس کی بھی تعریف ہونی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :