(ن) لیگ چوروں کی ’’ماں ‘‘بن چکی ہے‘ طاہر القادری

نوازشر یف اپنے خاندان کے بچائو کیلئے جمہوریت سمیت سب کچھ تباہ کر نے کی سازشیں کر رہے ہیں جن کے خلاف قوم کو متحد ہونا ہوگا ‘جن حکمرانوں کے اثاثے کاروبار ی مفادات ،محلات بیرون ملک ہیں وہ ملک اور قوم کے وفادار نہیں ہوسکتے ‘سر براہ پاکستان عوامی تحر یک

اتوار 15 اکتوبر 2017 20:01

(ن) لیگ چوروں کی ’’ماں ‘‘بن چکی ہے‘ طاہر القادری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2017ء) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ (ن) لیگ چوروں کی ’’ماں ‘‘بن چکی ہے نوازشر یف اپنے خاندان کے بچائو کیلئے جمہوریت سمیت سب کچھ تباہ کر نے کی سازشیں کر رہے ہیں جن کے خلاف قوم کو متحد ہونا ہوگا ‘جن حکمرانوں کے اثاثے کاروبار ی مفادات ،محلات بیرون ملک ہیں وہ پاکستان کے وفادار نہیں ہو سکتے ۔

اپنے ایک انٹر ویو میں ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ جن حکمرانوں کے اثاثے کاروبار ی مفادات ،محلات بیرون ملک ہیں وہ پاکستان کے وفادار نہیں ہو سکتے یہ عناصر حکومت پاکستان میں کرتے ہیں مگر ان کے فکری نظریاتی ہیڈکوارٹر بیرون ملک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے حلف میں تبدیلی اور کرپشن کیسز کے اندراج پر فوج اور عدلیہ کے خلاف منفی مہم منصوبہ بندی کے عین مطابق ہے ۔

(جاری ہے)

انصاف کے اداروں کے خلاف مہم چلا کر لاقانونیت کے ایک نئے گھنانے کلچر کی بنیاد رکھی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے ہردور حکومت میں کر پشن اور لوٹ مار کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں مگر پہلی بار انکا احتساب ہو نے جارہا ہے جسکی وجہ سے (ن) لیگ والوں کی چیخیں نکل رہی ہیں اور وہ اپنے بچائو کیلئے نیب اور سپر یم کورٹ پر حملہ آوار ہو رہے ہیں مگر انکو جیل جانے سے کوئی نہیں بچاسکتا ۔