آصف علی زرداری سے سید مراد علی شاہ‘فیصل صالح حیات اور نوازکھوکھر سمیت پارٹی کے دیگر قائدین کی ملاقاتیں

سیاسی امور کے حوالے سے مشاورت کی گئی ‘ وزیرا علی سے وزراء اور اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی (ن) لیگ کی حکومت نے ہمیشہ غر یب عوام کا خون نچوڑا ہے اور آج بھی ملک میں تمام مسائل کی بنیادی وجہ حکومت کی ناقص اور عوام دشمن پالیساں ہیں ‘ حکمران ملک کے معاشی حالات پرجھوٹ بول کر قوم کو بے وقوف نہیں بناسکتے جبکہ جانتے ہیں ملک معاشی طور پر تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے اور غیر ملکی قر ضے پاکستان کی بلند تر ین سطح پرہے جسکی سے غر بت اور مہنگائی کا جن بھی بے قابو ہو چکا ہے ‘آصف علی زرداری کی گفتگو

اتوار 15 اکتوبر 2017 20:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2017ء) پیپلزپارٹی کے سر براہ آصف علی زرداری سے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ‘فیصل صالح حیات اور نوازکھوکھر سمیت پارٹی کے دیگر قائدین کی ملاقاتیں ‘سیاسی سمیت دیگر امور کے حوالے سے مشاورت کی گئی جبکہ وزیرا علی سندھ سے وزراء اور اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ۔

میڈ یارپورٹس کے مطابق اتوار کے روز بلاول ہائوس لاہورمیں ہونیوالی اس ملاقات کے دوران صوبائی وزیر قانون سندھ ضیا ء زلخاء سمیت دیگر بھی موجود تھے جبکہ ملاقات کے دوران سید مراد علی شاہ نے آصف علی زرداری کو سیاسی اور حکومتی معاملات کے حوالے سے بعض ایشوز کے حوالے سے بر یفنگ بھی دی ہے جبکہ آصف علی زرداری نے سندھ کے وزراء اور اراکین اسمبلی کی تنخواہوں کے معاملے پر ایک بار پھر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا اس کو فوری واپس لیاجائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی قوم امنگوں کے مطابق سیاست کررہی ہے اور حکومت کے وسائل صرف اورصرف عوام کی فلاح وبہبود اور ترقی کیلئے خر چ ہو نے چاہیے جبکہ پیپلزپارٹی کے دیگر راہنمائوں سے گفتگو میں آصف علی زدداری نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت نے ہمیشہ غر یب عوام کا خون نچوڑا ہے اور آج بھی ملک میں تمام مسائل کی بنیادی وجہ حکومت کی ناقص اور عوام دشمن پالیساں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ملک کے معاشی حالات پرجھوٹ بول کر قوم کو بے وقوف نہیں بناسکتے جبکہ جانتے ہیں ملک معاشی طور پر تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے اور غیر ملکی قر ضے پاکستان کی بلند تر ین سطح پرہے جسکی سے غر بت اور مہنگائی کا جن بھی بے قابو ہو چکا ہے ۔