استعفے پرانی بات ہے میں اب جھاڑو پھیرتے دیکھ رہا ہوں‘شیخ رشید احمد

عدلیہ کے ساتھ نواز لیگ کا تصادم حکومت کا کانٹ ڈائون ہے‘ ملک کو10ارب ڈالر کے تجارتی خسارے کا سامنا ہے ‘گفتگو

اتوار 15 اکتوبر 2017 20:00

استعفے پرانی بات ہے میں اب جھاڑو پھیرتے دیکھ رہا ہوں‘شیخ رشید احمد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ (ن)لیگ کا گینگ آف فائیو فوج سے تصادم چاہتا ہے،حالات ٹکرا کی طرف جا رہے ہیں، معیشت کی مزید رسوائی ہونا باقی ہے‘ فوج کو مایوسی کے مزید مواقع ملتے رہیں گے‘ اسحاق ڈار سے بڑا بے شرم نہیں دیکھا‘ نواز شریف قصہ پارینہ بن چکے ہیں چوہدری نثار کو نواز شریف ہی سوٹ کرتے ہیں‘ خدا پاکستان کو نظر بد سے بچائے ‘ پاکستان محفوظ رہے گا اور یہ بدنام اور رسوا ہوں گے۔

اپنے ایک انٹر ویو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ جمہوریت کو خطرہ کسی اور سے نہیں ہے جمہوریت کو اگر خطرہ ہے تو نواز شریف ان کے خاندان ، احسن اقبال اور ان کے دیگر لوگوں سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی مزید رسوائی ہونا باقی ہے موجودہ حکومت مدت پوری کرتی نظر نہیں آ رہی ہے عدلیہ کے ساتھ نواز لیگ کا تصادم حکومت کا کانٹ ڈائون ہے‘ ملک کو10ارب ڈالر کے تجارتی خسارے کا سامنا ہے حکومت نے معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے حکومت جھوٹوں کا جمعہ بازار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرپٹ اور چور خاندان نے شرافت کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے حدیبیہ پیپر مل کیس کھل گیا تو پورا خاندان عوام کے سامنے آ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو مشرف کو چھوڑ کر نواز شریف کے ساتھ جا سکتے ہیں وہ کل نواز شریف کو چھوڑ کر کہیں اور بھی جا سکتے ہیں۔ استعفے پرانی بات ہے میں اب جھاڑو پھیرتے دیکھ رہا ہوں۔

متعلقہ عنوان :