Live Updates

حلقہ این اے فورمیںضمنی انتخابات نہ ہوتے توپشاورکے لوگ عمران خان اوروزراء کے دیدارسے محروم رہتے، امیر مقام

اتوار 15 اکتوبر 2017 20:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء) وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ ہائوس کو یونیورسٹی میںتبدیلی کرنیوالے نام نہادلیڈرنے اسی وزیراعلیٰ ہائوس کوحلقہ این اے فورکے ضمنی انتخابات الیکشن سیل بنادیا ہے جہاںسے خیبرپختونخواکے تمام سرکاری اداروںکوہدایات جاری کی جارہی ہیںجوکھلم کھلادھاندلی ہے، مگراسکے باوجودخیبرپختونخوامیںشکست تحریک انصاف کی مقدربن چکی ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے ناصرپورمیںایک عظیم الشان شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرکامران صدیق نے عوامی نیشنل پارٹی سے مستعفی ہوکراپنے سینکڑوںساتھیوںسمیت پاکستان مسلم لیگ(ن)میں شمولیت اختیارکرتے ہوئے محمدنوازشریف اورانجینئرامیرمقام کی قیادت پرمکمل اعتمادکااظہارکیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اگرحلقہ این اے فورمیںضمنی انتخابات نہ ہوتے توپشاورکے عوام عمران خان اوروزراء کے دیدارسے محروم رہتے،عمران نے پشاورمیںپارٹی قائدین پرالزام تراشی اورتنقیدتوخوب کی مگرڈینگی سے جاںبحق ہونیوالوںکیلئے تعزیت تک نہ کرسکے کیونکہ صوبائی حکومت ڈینگی کی روک تھام میںمکمل طورپرناکام ہوچکی ہے۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان جب خیبرپختونخوا میںاپنے نام نہاد کارناموں کاذکرکرتے ہیںتوایسے لگتا جیسے خیبرپختونخوااس سرزمین پرنہیںکسی دوسری دنیامیںہے جوصرف عمران خان کو نظرآتی ہے،قرضہ لینے پرتنقیدکرنے والے عوام کوبتائیںکہ پشاورمیٹروکیلئے کہاںکہاںکچکول پیش کئے ہیںانجینئرامیرمقام نے کہاکہ پارٹی میں شامل ہونیوالے کسی اثاثے سے کم نہیںانہیںپارٹی میںباعزت مقام دیاجائیگا۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ عوام کواب ڈسبوزبل اورسوشل میڈیاتک محدودتبدیلی پردھوکا نہیںدیاجاسکتا، شعبدہ بازوںنے تبدیلی کے نام پرووٹ لئے مگرتبدیلی انکے بینک اکائونٹ اورجیبوںمیںآئی ہے عوام کے مسائل پرانکے کانوںپرجوںتک نہیں رینگتی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :