کرک ‘ شہدائے پولیس ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پولیس ٹیم کی شاندار فتح

اتوار 15 اکتوبر 2017 19:51

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء) شہدائے پولیس ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پولیس ٹیم کی شاندار فتح، ڈی ایس پی تخت نصرتی گل نواز خان نے بہترین انتظامات پر آرگنائزر کمیٹی کواور فاتح ٹیم کیلئے دس دس ہزارنقدانعامات دیئے اور شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کی ۔مہمان خصوصی ریسورس سولر کمپنی کے ریجنل مینجر ولی الرحمن نے فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں اور کمیٹی کیلئے نقد انعامات دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق شہدائے پولیس ہارڈ بال ٹورنامنٹ 2017کا افتتاحی میچ شہدائے پولیس کرک کلب اور ریسورس الیون کے مابین کھیلا گیا۔ٹورنامنٹ کا آغاز رنگا رنگ تقریبات سے ہو ا جس میںڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک کی سرکاری مصروفیات کے باعث ڈی پی او کے احکامات پر ڈی ایس پی گل نواز خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے مہمان خصوصی ریسورس سولر کے مینجر ولی رحمن بھی موجودتھے ۔

(جاری ہے)

دونوںمہمان خصوصی کو پھولوں کے ہار پہنا ئے گئے ،اور قومی ترانہ بجایاجاکر مہمان خصوصی اوردونوں ٹیموں کے کھلاڑیوںنے شہدائے پولیس کوخراج عقیدت پیش کی۔ اس موقع پر ایس ایس ایچ او تھانہ سٹی سخی خان اورپولیس ٹیم کے کوچ گل محیط، مینجر اصغر آرگنائزر کمیٹی کے چیئرمین ثناء اللہ ، زاہد اور اشرف کے علاوہ کثیر تعداد میں شائقین کرکٹ موجود تھے۔

تقریبات ختم ہونے کے بعدپولیس ٹیم کے کپتان فضل حنیف اورریسورس ٹیم کے کپتان افسر علی کے مابین امپائر مزمل کی موجودگی میں ٹاس ہوا جو کہ شہدائے پولیس کرک کلب کے کپتان انسپکٹر فضل حنیف نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ شہدائے پولیس کلب کے بیٹسمینوں نے شاندار انداز میں بیٹنگ کاآغاز کرتے ہوئے ریسورس الیون کے بائولروں کو بے بس کرکے چھکے اور چکوں کی صورت میںمخالف ٹیم کو 18اوور ز میں 119زنز کا ہدف دیا۔

شہدائے پولیس کرک کلب کے پہلے اوور میں وکٹ لینے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے بیٹنگ کے آغاز میں ریسورس الیون کے اوپنر بیٹسمن کو پہلے اوور کے پہلے بال پر کلین بولڈ کرکے جس سے مخالف ٹیم کے پائوں ڈھگمگا گئے ۔جس کے بعد مخالف ٹیم کے بلے بازوں نے بہترین پارٹنر شپ کرتے ہوئے 8اوورز تک پولیس ٹیم کے بائولروں کی پٹھائی کی ۔جس کے بعد پولیس ٹیم کے کپتان نے حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے سپین بائولر ز آمانے کا فیصلہ کیا اور کپتان خود بائولنگ کیلئے آئے اور سپین بائولنگ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 4اوورز میں 9زنز کے عوض 4کھلاڑیوں کو آئوٹ کرکے میچ کا نقشہ بدل دیا ۔

جس کے بعد دوبارہ تیز بائولر حضرت اللہ کپتان کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے 3اوورز میں 7زنز دے کر 3وکٹیں اپنے نام کر کے جس کے بعد مخالف ٹیم کے بیٹسمن یکے بعد دیگرے آئوٹ کرکے 18اووز میں 94زنز کے مجموعی سکور پر ڈھیر کر کے شہدائے پولیس کرک کلب کے ٹیم نے شاندار جیت اپنے نام کر دی ۔میچ کے اختتام پر دونوں مہمان خصوصی نے مین آف دی میچ کپتان گروپ آفیسر سپیشل برانچ انسپکٹر فضل حنیف ، فاسٹ بائولر حضرت اللہ اور فاتح ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں ،رنر اپ ٹیم کے کپتان افسر علی اور امپائر ز کو بہترین امپائرنگ پر نقد انعامات دیئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :