کرک ‘چیئرمین ڈیڈک نے یونین کونسل پائندہ بانڈہ روڈ پر تعمیراتی کام کا افتتاح کردیا

اتوار 15 اکتوبر 2017 19:51

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء)چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے گل صاحب خان نے یونین کونسل جندری کے علاقہ پائندہ بانڈہ کیلئے روڈ تعمیر کا افتتاح کردیا ، پائندہ بانڈہ آمد پر فقید المثال استقبال ، میاں نثار گل کے قریبی ساتھیوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اور گل صاحب خان کے قافلے میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ، تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات کے زیر نگرانی تعمیر ہونیوالے پائندہ بانڈہ روڈ کا باقاعدہ افتتاح گل صاحب خان نے ڈسٹرکٹ کونسلر جان عالم ایڈووکیٹ ، کونسلر عثمان خٹک کے ہمراہ کرلیا اس موقع پر محکمہ بلدیات کے انجینئرز محمد رضوان خٹک اور انجینئر محمد اعجاز خٹک نے منصوبے کے بارے میں ایم پی اے گل صاحب خان کو بریفنگ دی ، افتتاحی تقریب جان عالم کی صدارت میں منعقد ہوئی ، تقریب میں یونین کونسل جندری کے جملہ ویلیج کونسلوں کے منتخب نمائندوں اور سینکڑوں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی ۔