کوہاٹ ‘ سکیورٹی فورسز اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن ‘119مشتبہ افراد گرفتار

اتوار 15 اکتوبر 2017 19:51

کوہاٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء) کوہاٹ کے افغان مہاجر کیمپوں میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 119مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشتبہ دہشتگردوں کی تلاش میں سرچ آپریشن کی کاروائی چھ گھنٹے تک جاری رہی جسمیں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو بڑی تعداد میں خود کار اسلحہ بھی ملا ہے۔

آپریشن کے دوران حراست میں لئے گئے مشتبہ افراد میں افغان باشندے بھی شامل ہیںجنہیں پوچھ گچھ کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔حساس اداروں کی اطلاعات پر جنگل خیل پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے ہفتے کے روز اچانک کاروائی کرتے ہوئے کوہاٹ شہر کے شمالی سنگم پر واقع گھمکول افغان پناہ گزین کے تینوں کیمپوں کو محاصرے میں لے لیا اور گھر گھر تلاشی آپریشن کا انعقاد کرتے ہوئے 119مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر سخت سیکیورٹی میں پوچھ گچھ کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشن کی کاروائی چھ گھنٹے تک مسلسل جاری رہی اور اس دوران علاقے کی فول پروف ناکہ بندی کرکے کسی کو بھی بغیر چیکنگ کے اندر یا باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ آپریشن کی کاروائی میں قانون نافذ کرنیوالے اداروںکو خود کار اسلحہ بھی ملا ہے جسمیں ایک کلاشنکوف،ایک کلاکوف،دو ریپیٹرز،چھ پستول اور سینکڑوں کی تعداد میں مختلف بور کے کارتوس شامل ہیں۔اس دوران علاقے میںسیکیورٹی الرٹ رہی اورآئی وی ایس و سی آر وی ایس موبائل فون سروس کی جدید مواصلاتی نظام سے لیس پولیس اہلکارموقع پر مشکوک افراد کی چھان بین کرتے رہے۔ ؂

متعلقہ عنوان :