الیکشن کمشنر آفس کا کلرک دفتر میں پرُاسرار طور پر جا ں بحق

اتوار 15 اکتوبر 2017 19:51

وہاڑی۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء) الیکشن کمشنر آفس کا کلرک اپنے دفتر میں پرُاسرار طور پر جا ں بحق ہو گیا، ذرائع کے مطابق الیکشن کمشنر آفس میں تعینات تلہ گنگ کا رہا ئشی کلرک حافظ ضیاء الرحمن اچانک جاں بحق ہو گیا جس کی نعش پو لیس نے فوری طور پر قبضہ میں لے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال لے جا یا جہاں پر ڈاکٹر ز نے حافظ ضیاء الرحمن کی مو ت کو ابتدائی طور پر ہارٹ اٹیک قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :