دنیا کے سامنے ہمیں اسلام کے بارے میں قائم تاثر کو اپنے عمل و کردار سے غلط ثابت کرنا ہے ،ڈپٹی کمشنر

اتوار 15 اکتوبر 2017 19:50

وہاڑی۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی سیرت طیبہ ہمارے لیے نمونہ ہے، آپ کو اللہ پاک نے رحمة اللعالمین بنا کر بھیجا ، ہمیں اپنے نبی ﷺ کی اتباع کرتے ہوئے اس ملک کو امن کا گہوارہ بنانا ہے اور دنیا کے سامنے اسلام کے بارے میں قائم تاثر کو اپنے عمل و کردار سے غلط ثابت کرنا ہے ،یہ بات انہوں نے گورنمنٹ ماڈی ہائی سکول کے خورشید ہال میں سیرت النبیﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، کانفرنس میں سابق کمشنر چودھری محمد امین ، پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد پتافی، سی ای او ایجوکیشن شوکت علی طاہر، پروفیسر ، سینیئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول وہاڑی محمد افضل بھٹی ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری محمد معروف چودھری ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری زنانہ مصباح رفیق،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسرسکینڈری اسرار الحق لنگاہ و اساتذہ و طلبا شریک تھے ،ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا کہ ہمیں امر بالمعروف و نہی عن المنکر کو قرآن اور اسوہ حسنہﷺکی روشنی میں اپنانا ہے ، کانفرنس سے سی ای او ایجوکیشن شوکت علی طاہر نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :