پاکستان انٹر بورڈ بوائز ہاکی چمپئن شپ، لاڑکانہ نے کراچی کو ایک صفر سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

اتوار 15 اکتوبر 2017 19:41

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء) لاڑکانہ میں جاری پاکستان انٹر بورڈ بوائز ہاکی چمپئن شپ 2017 کے تیسرے روز کے کھیل میں تیرہویں میچ میں لاڑکانہ نے کراچی کو 1.0 سے شکست دے کر سیمی فائنل مین جگہ بنا دی، لاڑکانہ کی طرف سے سمیر نے واحد گول کیا۔ چودھویں میچ میں پشاور ٹیکنیکل بورڈ نے کوہاٹ بورڈ کو 1.0 سے شکست دے دی، پشاور ٹیکنیکل کی طرف سے عدنان نے ایک گول کیا۔

(جاری ہے)

پندھویں میچ میں گوجرانوالہ نے مالاکنڈ کو 2.0 سی شکست دے دی، گوجرانوالہ کی طرف سے عمر مصطفیٰ اور حمزہ نے ایک ایک گول کیا۔ سولہویں میچ میں لاہور نے مردان کو 2.1 سے شکست دے دی لاہور کی طرف سے رضوان اور شاہزیب نے ایک ایک گول کیا۔ سترہویں میچ میں بہاولپور نے سکھر کو 10.0 سے شکست دے دی، بہاولپور کی طرف سے ارشد لیاقت نے 4، محسن حسسن نے 3 اور عمیر نے 2 گول کیے اٹھارویں 18 میچ پشاور بورڈ اور ابوٹآباد بورڈ کے درمیان کھیلا گیا جس میں دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک ایک گول کیا گیا اسی طرح مئچ کا کوئی نتیجہ نہ نکل سکا جس کے بعد امپائر نے میچ برابر قرار دے دی۔

متعلقہ عنوان :