جماعت اسلامی ملک پاکستان میں اسلامی نظام کا نفاذچاہتی ہے پاکستان کو حاصل کرنے کا مقصد صرف اورصرف مسلمانوںکے لیے ایک علیحدہ اسلام کی تجربہ گاہ بنانا تھا لیکن ہمارے حکمرانوں نے اپنی تجوریاں بھرنے اورکرپشن کرنے کے سوا ملک پاکستان کو کچھ نہیں دیا بلکہ کرپشن کے باعث پاکستان میں موجود کرپٹ اشرافیہ نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے اورجماعت اسلامی پاکستان ملک پاکستان میں موجود تمام کرپٹ اشرافیہ کا احتساب چاہتی ہے کیونکہ احتساب سب کا ملک پاکستان کی عوا م کی اشد ضرورت ہے اورملک میں موجود کرپٹ حکمرانوں کا گھر صرف اڈیالہ جیل ہے

مرکزی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا اجتماع ارکان سے خطاب

اتوار 15 اکتوبر 2017 19:31

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2017ء) مرکزی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک پاکستان میں اسلامی نظام کا نفاذچاہتی ہے پاکستان کو حاصل کرنے کا مقصد صرف اورصرف مسلمانوںکے لیے ایک علیحدہ اسلام کی تجربہ گاہ بنانا تھا لیکن ہمارے حکمرانوں نے اپنی تجوریاں بھرنے اورکرپشن کرنے کے سوا ملک پاکستان کو کچھ نہیں دیا بلکہ کرپشن کے باعث پاکستان میں موجود کرپٹ اشرافیہ نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے اورجماعت اسلامی پاکستان ملک پاکستان میں موجود تمام کرپٹ اشرافیہ کا احتساب چاہتی ہے کیونکہ احتساب سب کا ملک پاکستان کی عوا م کی اشد ضرورت ہے اورملک میں موجود کرپٹ حکمرانوں کا گھر صرف اڈیالہ جیل ہے اورنااہل وزیراعظم اوراس کے حواریوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے لیکن وہ ملکی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے باوجود بیرون ممالک عیاشیاں کررہے ہیں اورپاکستان کے غریب عوام ایک وقت کی روٹی کے لیے ذلیل وخوار ہورہے ہیں ان خیالات کااظہارانہوںنے جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی صوبہ پنجاب بلا ل قدرت بٹ مرکزی صدر جے آئی یوتھ پاکستان زبیر گوندل ،ضلعی امیر محمد اویس گھمن ، ضلعی صدر یوتھ ونگ اشتیاق احمد چیمہ ودیگر کا کہنا تھا کہ حکمران جماعت دین اسلام کا مذاق اڑارہے ہیں اورختم نبوت کی شق میں ترمیم کرنے والے کے خلاف ابھی تک کسی قسم کی کاروائی نہ کرنا سوالیہ نشان ہے کہ حکومت کس کے ساتھ کھڑی ہے اوران کا مزید کہنا تھا کہ کارکنان جماعت اسلامی کا ہر اول دستہ ہیں اورکارکنان 2018؁ء کے انتخابات کی بھر پور تیاری کریں اورعوامی رابطہ مہم تیز کریں اورلوگوں کو اس بات پر قائل کریں کہ تبدیلی صرف اورصرف اسلامی نظام سے ہی ممکن ہے اورامیر جماعت اسلامی زون 131 ارشد اقبال تکھڑ نے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ کو برما کے مسلمانوں کی امداد کے حوالہ سے 1لاکھ روپے کا چیک دیا ،دریں اثناء لیاقت بلوچ نے نائب امیر ضلع امتیاز احمد بریار کی والدہ کی وفات پر ان کے گھربھلووالی میں اظہار تعزیت اورفاتحہ خوانی بھی کی اس موقع پر سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد خاں ،محمد شفیق رحمانی ،ذوالفقار زکی ایڈووکیٹ ، حافظ زبیر ،ا عتزاز احسن چیمہ سمیت ارکان کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔