Live Updates

نیازی خان کے قول و فعل میں تضاد ہے وہ پیپلزپارٹی کی قیادت پر جھوٹے الزام لگا کر اپنی بے ایمانیوں اور بدعنوانیوں کو چھپا نہیں سکتے، خردبرد خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں پارٹی فنڈز کو ہڑپ کرنے کا مقدمہ زیر سماعت ہے اور عمران خان پتہ ہے کہ ان پر الزام صحیح ہے اس لئے الیکشن کمیشن سے بھاگ رہے ہیں، وہ وقت دور نہیں جب عوام ان سے ہسپتال کے چندے کا بھی حساب مانگیں گے کیونکہ لوگ اس شبہ کا اظہار کر رہے ہیں کہ عمران خان نے اس چندے میں بھی بے ایمانی کی ہے، بنی گالہ محل کے حوالے سے جمائما گولڈ سے قرضہ کا قصہ محض کہانی ہے

پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کا عمران خان کے کنونشن سنٹر میں خطاب پر ردعمل

اتوار 15 اکتوبر 2017 19:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے عمران خان کے کنونشن سنٹر میں خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیازی خان کے قول و فعل میں تضاد ہے وہ پیپلزپارٹی کی قیادت پر جھوٹے الزام لگا کر اپنی بے ایمانیوں اور بدعنوانیوں کو چھپا نہیں سکتے۔ سعید غنی نے کہا کہ خردبرد خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں پارٹی فنڈز کو ہڑپ کرنے کا مقدمہ زیر سماعت ہے اور عمران خان پتہ ہے کہ ان پر الزام صحیح ہے اس لئے الیکشن کمیشن سے بھاگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب عوام ان سے ہسپتال کے چندے کا بھی حساب مانگیں گے کیونکہ لوگ اس شبہ کا اظہار کر رہے ہیں کہ عمران خان نے اس چندے میں بھی بے ایمانی کی ہے۔

(جاری ہے)

بنی گالہ محل کے حوالے سے جمائما گولڈ سے قرضہ کا قصہ محض کہانی ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے شہداء کے ورثہ جعلی خان کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ اس طرح مشال خان کے اصل قاتل پی ٹی آئی کے کونسلر کی عدم گرفتاری بھی عمران خان کے دامن پر داغ ہے کیونکہ کے پی پولیس عمران خان کے دبائو کی وجہ سے مشال خان کے اصل قاتل کو تحفظ دے رہی ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ بزدل خان کس منہ سے لوگوں کو اسلام آباد میں آنے کا کہیں گے کیونکہ پشاور سے لوگ آئے تو سہی مگر پولیس نے ان لوگوں کو بنی گالہ کے باہر فٹبال بنا دیا مگر بزدل خان اپنے گھر میں چھپ کر پش اپ لگاتے رہے۔ سعید غنی نے کہا کہ کاش خردبرد خان اپنے والد کی کرپشن پر بھی بات کرتے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات