مستونگ بازار میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے عطاء اللہ کو قتل کردیا

اتوار 15 اکتوبر 2017 19:11

مستونگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2017ء) مستونگ بازار میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے عطاء اللہ کو قتل کردیا ، سیکورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ ، تاہم ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مستونگ بازار میں مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کرکے عطاء اللہ نامی شخص کو قتل کردیا ، سیکورٹی فورسز نے جوابی فائرنگ کی تاہم ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، نعش کو ضابطے کی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :