ٹی ایچ کیو ہسپتال شکر گڑھ کے ایم ایس کو تشدد کا نشانہ بنانے والے لیگی ایم این اے کے تینوں بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

اتوار 15 اکتوبر 2017 19:01

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2017ء)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شکر گڑھ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پر تشدد کرنے والے مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے کے تین بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔تھانہ سٹی شکر گڑھ نے ایم ایس ڈاکٹر طارق کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ پولیس تا حال ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی۔

(جاری ہے)

بتایا گیاہے کہ حلقہ پی پی 133 شکر گڑھ سے لیگی ایم پی ایم اے مولاناغیاث الدین کے بیٹوں نے ایم ایس ڈاکٹر طارق سے فری ادویات کے لیے پرچی ایل پی کرانی چاہی جس پر ایم ایس نے زائد رقم ہونے کی وجہ سے انکار کر دیا جس پر تلخ کلامی کے بعد انہوں نے ایم ایس کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

جبکہ لیگی ایم پی اے کا موقف ہے کہ تشدد کا کوئی واقعہ نہیں ہوا ایم ایس تحریک انصاف کے رہنمائوں کے ایما پر میرے بیٹوں پر الزام لگا رہا ہے۔تھانہ سٹی پولیس شکر گڑھ نے ایم ایس ڈاکٹر طارق کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ پولیس نے تا حال ابھی تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا۔