سیاحت اور ہوٹل انڈسٹری کا چولی دامن کا ساتھ ہے،احمد شفیق

سیاحت کو فروغ دے کر سالانہ اربوں روپے قومی خزانے میں لائے جاسکتے ہیں

اتوار 15 اکتوبر 2017 19:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2017ء) کالج آف ٹور ازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد شفیق نے سیاحت کی ترقی کیلئے اقدامات اورہنر مند افرادی قوت کی تیاری پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں شعبے معیشت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں،دنیا کے بہت سے ممالک کی مجموعی قومی آمدنی کا دارو مدار سیاحت پر ہے اور پاکستان بھی اس طرز پر منصوبہ بندی کر کے مثبت نتائج حاصل کر سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال لاکھوں نوجوانوں کو نوکریاںدرکار ہوتی ہیں اور حکومت کسی صورت بھی پبلک سیکٹر میں اس کیلئے انتظامات نہیں کر سکتی ۔حکومت کو چاہیے کہ مناسب تعلیم کے بعد نوجوانوں کی ہنر مندافرادی کی تیاری کیلئے اقدامات کرے اوراس فورس کو دنیا کے دیگر ممالک میں روزگار کے مواقع دلوائے جا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے بہت سے ممالک ہنر مند افرادی قوت کی تلاش میں ہیں جس کا پاکستان کو بھرپور فائدہ حاصل کرنا چاہیے ۔ سی ای او کوتھم نے مزید کہا کہ اسی طرح سیاحت ایسا شعبہ ہے جس پر کچھ خرچ نہ کر کے سالانہ اربوں روپے قومی خزانے میں لائے جاسکتے ہیں اوراس کیلئے صرف منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :