تحصیل جوہان اورگزگ میں خسرہ کی وباء پھوٹنے سے چار بچے جاں بحق

اتوار 15 اکتوبر 2017 19:01

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء) قلات کے سب تحصیل جوہان اور سب تحصیل گزگ میں خسرہ کی وباء پھوٹنے سے چار بچے جاں بحق ہوگئے ہیں وبائی مرض سے سینکڑوں افراد بھی متاثر ہو گئے علاقہ مکینوں کے مطابق خسرہ کی وباء سے اب آٹھ بچے جانبحق ہوگئے ہیںاور ہلاکتوں میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے تاہم محکمہ ہیلتھ نے صرف چاربچوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہیں محکمہ ہیلتھ کی ایک ٹیم کو متاثرہ علاقوں میں خسرہ سے متاثرہ بچوں کی علاج کے لیئے روانہ کردی گئی ہے ڈی ایچ او قلات ڈاکٹر اسلم بلوچ کی میڈیاسے گفتگو ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قلات کے سب تحصیل جوہان کے علاقوں نرمک تخت روبدار اور سب تحصیل گزگ میں خسرہ کی وباء پھیلنے سے چار بچے جانبحق ہو گئے ہیں جبکہ علاقہ مکینوں کے مطابق آٹھ بچے خسرہ کے بیماری کی وجہ سے انتقال کرگئے ہیں تاہم اور ہلاکتوں میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہیںاس حوالے سے جب ڈی ایچ او قلات ڈاکٹر اسلم بلوچ سے معلومات کیا گیا تو انہوں نے ان علاقوں میں خسرہ کی وباء پھیلنے کی تصدیق کر دی اور یہ بھی بتایاکہ اب تک خسرہ کی وباء سے چار بچے بھی جانبحق ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں محکمہ صحت کی ایک ٹیم کو ادویات اور ویکسین دیکر روانہ کردی گئی ہیں جو متاثرہ لوگوں کی علاج اور ویکسین کرینگے تاہم اس حوالے سے علاقہ مکینوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہیں انکا کہنا ہیکہ علاقہ بڑا اور دور دراز ہونے کی وجہ سے صرف ایک ٹیم پورے علاقے کو کور کرنے میں کافی وقت لگے گی جس سے ہلاقتوں میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہیں انہوں نے محکمہ صحت سے اپیل کی ہیکہ علاقہ میں فوری طور پر مزید ٹیمیں بھیج دیں تاکہ خسرہ کی وباء پر جلد از جلد قابو پایا جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :