رائے ونڈ کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر خاتون جاں بحق

اتوار 15 اکتوبر 2017 19:01

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء) رائے ونڈ کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی موٹر سائیکل پر چڑھ گئی، خاتون جاں بحق جبکہ خاوند زخمی ہوگیا جس کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ کڑیال کے رہائشی ہدایت علی اپنی 38سالہ بیوی یاسمین کے ہمراہ رائے ونڈ آرہے تھے کہ جیابگا پھاٹک کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر نے کچل ڈالا جس سے یاسمین موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ خاوند ہدایت علی زخمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :