پاکستان اور ایران نے سرحد کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط

منشیات کی سمگلنگ ،غیر قانونی تارکین وطن کی نقل و حرکت کی روک تھام ،اپنی سرزمین ایکدوسرے کیخلاف استعمال نہ ہونے دینے کے عزم کا بھی اظہار

اتوار 15 اکتوبر 2017 19:01

پاکستان اور ایران نے سرحد کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے مفاہمت کی ایک ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء) پاکستان اور ایران نے سرحد کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ مفاہمت کی یادداشت پر گوادر میں پاک ایران مشترکہ سرحدی کمیشن کے اکیسویں اجلاس کے دوران دستخط کئے گئے۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تجاویز سرحد ی صورتحال ،سکیورٹی امور ،ترک وطن اورسرحدی تجارت سے متعلق ہیں۔

اجلاس میں منشیات کی سمگلنگ اور غیر قانونی تارکین وطن کی نقل و حرکت کی روک تھام اور اپنی سرزمین کاایک دوسرے کیخلاف استعمال نہ ہونے دینے کے پختہ عزم کا بھی اظہار کیاگیا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان اورنگزیب حق نے پاکستان کے وفد کی جبکہ صوبہ سیستان بلوچستان کے ڈپٹی گورنر علی اصغر میر شکاری نے ایرانی وفد کی قیادت کی۔

متعلقہ عنوان :