ْوزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی کرم ایجنسی میں ایف سی جوانوں پر حملے کی شدید مذمت

ہماری فورسز اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دہشت گردی کے خلاف بین الااقوامی جنگ میں اپنا فعال کردار ادا کر رہے ہیں ،ْ بیان

اتوار 15 اکتوبر 2017 19:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کرم ایجنسی میں ایف سی جوانوں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ قوم دہشت گردی کے عفریت کے خلاف متحد و یکجا ہے انہوںنے کہاکہ ہم سے ڈو مور کا مطالبہ کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ کردار پاکستان نے ادا کیا ہے۔ہماری فورسز اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دہشت گردی کے خلاف بین الااقوامی جنگ میں اپنا فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :